عرس حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادری رح نارائن پیٹ _ سالانہ عرس تقاریب کا 25 اکٹوبر جلوس پرچم قادریہ سے آغاز
نارائن پیٹ: 22 اکٹوبر( اردولیکس)درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ نارائن پیٹ کے 4 روزہ سالانہ عرس تقاریب کا 25 اکٹوبر کو جلوس پرچم قادریہ سے آغاز ہوگا۔ ان تقاریب میں ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات کے علاوہ پڑوسی ریاست کرناٹک’ آندھراپردیش’ مہاراشٹر اور گجرات’ ممبئی’ احمد آباد سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد بلالحاظ مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں جنھیں تمام تر بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے سجادہ نشین و انتظامی کمیٹی کی زیر نگرانی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
پروگرام کے مطابق 25 اکٹوبر بروز چہارشنبہ کو بعد نماز عصر پٹیل ہاؤس روبرو جامع مسجد سے جلوس پرچم قادریہ سے عرس تقاریب کا آغاز ہوگا ۔ بروز جمعرات 26 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء صندل کٹہ سے جلوس صندل برآمد ہوگا۔ جسمیں ہزاروں کی تعداد میں مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ رسم صندل مالی سجادہ نشین درگاہ تقی باباؒ سید شاہ غیاث الدین قادری انجام دیں گے۔ 27 اکٹوبر بروز جمعہ کو گیارہویں شریف ہو گی۔ اور بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف میں محفل نعت منعقد ہوگی۔ 28 اکٹوبر بروز ہفتہ کو بعد نماز فجر محفل زیارت منعقد ہوگی۔ محفل زیارت میں منعقدہ جلسہ عظمت اولیاء سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری سابق شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ شرکت کریں گے اور خطاب فرمائیں گے ۔
اور اسی روز بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں محفل سماع منعقد ہوگی۔ جس میں احسان حسین خان بندہ نوازی’ عادل حسین خان وارثی قوال اور محمد اسلم کریم قوال حیدر آباد سماع باندھیں گے۔ عرس تقاریب کے دوران نظامت کے فرائض حافظ چاند پاشاہ لکچرر انجام دیں گے۔ الحاج محمد نواز موسی’ الحاج محمد رفیق چاند نے عوام الناس بالخصوص معتقدین سے شرکت کی خواہش کی گی ہے۔