جنرل نیوز

یکم نومبر کو چیف منسٹر کے سی آر ستو پلی اسمبلی حلقہ کے کلور میں منعقدہ بی آر ایس کے عظیم الشان پرجا آشر واد جلسہ عام سے خطاب کریں گے

یکم نومبر کو چیف منسٹر کے سی آر ستو پلی اسمبلی حلقہ کے کلور منڈل میں منعقدہ بی آر ایس کے عظیم الشان پرجا آشر واد جلسہ سے خطاب کریں گے تمام تر تیاریاں مکمل۔۔۔ پرجا آشر واد جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل۔۔۔

 

ستو پلی رکن اسمبلی سنڈرا ونکٹہ ویریا اور رکن قانون ساز کونسل و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع کھمم تاتا مدھو نے مستقر کلور میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ و صدر بی آر ایس پارٹی کے سی آر یکم نومبر کو کھمم ضلع کے ستو پلی اسمبلی حلقہ کے کلور میں منعقدہ پرجا آشر واد جلسہ سے خطاب کریں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی

 

اس موقع رکن اسمبلی سنڈرا ونکٹہ ویریا نے کہا کہ تلنگانہ میں منعقدہ ہونے والے اسمبلی کے عام انتخابات میں بی آر ایس پارٹی ھی اقتدار میں آئے گی متحدہ کھمم ضلع کے 10 اسمبلی حلقوں پر بھی بی آر ایس کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کے سی آر کی قیادت میں بی آر ایس پارٹی ہیٹ ٹرک کریں گی پھچلے 9 سالوں میں تلنگانہ میں تمام طبقات کی جنگی خطوط پر ترقی ہوی جس کو کانگریس پارٹی ھزم نہیں کررہی ہے

 

ستو پلی رکن اسمبلی سنڈرا ونکٹہ ویریا اور تاتا مدھو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ یکم نومبر کو ستو پلی اسمبلی حلقہ اور بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے یلندو میں منعقدہ پرجا آشر واد جلسوں کو کامیاب کرنے کی اپیل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button