جنرل نیوز

سرکاری سطح پر قومی یوم تعلیم کونظرانداز کرنا مایوس کن : ایم ایس فاروق 

حیدرآباد(پریس نوٹ) آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی تلنگانہ وآندھراپردیش یونٹ نے مرکزی وریاستی حکومتوں کی جانب سے قومی یوم تعلیم پرخاص توجہ نہ دینے پر مایوسی اورتشویش کااظہار کیا۔ ہندوستان کے پہلے وزیرتعلیم مولاناابوالکلام آزاد کی یاد میں منایاجانے والا یہ دن ملک کی تعلیمی تاریخ میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔ سوسائٹی کے ذمہ داران نے کہاکہ مولاناابوالکلام آزاد ایک دوراندیش قائد اورماہرتعلیم تھے جنہوں نے ملک کے تعلیمی نظام میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ان کی تعلیم،سیکولراورثقافتی اقدار کو فروغ دینے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ قومی یوم تعلیم ان کی وراثت کی یاد دلاتا ہے

 

۔ سوسائٹی کے ذمہ داروں نے مزیدکہاکہ مرکزی وریاستی حکومتیں اس دن کواہمیت نہیں دے رہی ہے۔ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ایم ایس فاروق نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دن کوبڑے پیمانے پرمنایاجائے۔ اس سے نئی نسل کو تعلیمی تحریک ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی وریاستی حکومتوں کواس اہم دن کوسمجھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تقریبات کااہتمام کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button