تلنگانہ

انکم ٹیکس عہدیداروں کی ان کے ملازم کے ساتھ مارپیٹ قانون کے خلاف۔۔۔ بی آر ایس پارٹی شکست سے خوف کھاکر بوکھلاہٹ کا شکار : کانگریس امیدوار پی سرینواس ریڈی

انکم ٹیکس عہدیداران کی ملازم کے ساتھ مارپیٹ قانون کے خلاف۔۔۔ بی آر ایس پارٹی شکست سے خوف کھاکر بوکھلاہٹ کا شکار۔۔۔ تلنگانہ میں کانگریس کا اقتدار میں آنا یقینی۔۔۔ پی سرینواس ریڈی نے صحافتی کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا

 

سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم و امیدوار کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی پالیر نے کھمم میں واقع اپنی رہائش گاہ میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں صحافیوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ میں انکم ٹیکس عہدیداران کا مکمل تعاون کرونگا پی سرینواس ریڈی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شکست سے خوف کھاکر چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کانگریس پارٹی امیدواروں کو انکم ٹیکس عہدیداران اور پولیس کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ انکم ٹیکس عہدیداران نے میرے ملازم کے ساتھ مار پیٹ کی ہے

 

جو قانون کے خلاف ہے انکم ٹیکس عہدیداران کو پوچھ تاچھ کرنے کا پورا حق ہے اور کچھ غلط ہوتو مقدمہ درج کریں مگر مارپیٹ کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام بی آر ایس حکومت کی مجہول پالیسیوں سے بیزار ہوچکی بی آر ایس کی شاہی حکومت پھچلے 9 سالوں میں تلنگانہ کے تمام طبقات کے عوام کو دھوکا دیا اور بالخصوص دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ مکمل ناانصافی کی گئی آنے والے اسمبلی کے انتخابات میں تلنگانہ میں کانگریس ھی اقتدار میں آئے گی اور پی سرینواس ریڈی نے دعویٰ کیا کہ متحدہ کھمم ضلع کے 10 اسمبلی حلقوں سے کانگریس کے امیدوار شاندار جیت حاصل کریں گے

 

پی سرینواس ریڈی نے کتہ گوڑم اسمبلی حلقہ کے عوام اور کانگریس پارٹی کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ سی پی آئی کے امیدوار کے سامبا سواراؤ کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی سے ہم کنار کریں متحدہ کھمم ضلع کی ایک اسمبلی نشست کتہ گوڑم کانگریس اور سی پی آئی کے اتحاد کی وجہ سے سی پی آئی امیدوار و سابقہ رکن اسمبلی کے سامبا سواراؤ کو کتہ گوڑم اسمبلی حلقہ کا امیدوار بنایا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button