حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے بی آر ایس امیدوار ایس راجندر ریڈی کی مختلف مساجد کے مصلیوں سے ملاقات ‘ بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینے عوام سے اپیل
نارائن پیٹ : 17 نومبر(اردو لیکس)بی آر ایس پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے آج بی آر ایس قائدین کے ہمراہ نارائن پیٹ ٹاؤن کی مختلف مساجد مدینہ مسجد ‘ لعل مسجد اور جامع مسجد کے مصلیوں سے بعد نمازِ جمعہ ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایس راجندر ریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کی مزید ترقی کیلئے بی آر ایس پارٹی کی کامیابی ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلواکنٹلہ چندرا شیکھر راؤ نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی فلاحی اسکیمات کو متعارف کیا ہے۔ اسکے علاوہ ایس راجندر ریڈی کی اہلیہ سواتی ریڈی نے بھی مسجد نور اور فردوس مسجد پہنچ کر مصلیان مسجد سے ملاقات کی اور بی آر ایس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
اس موقع پر بی آر ایس اقلیتی قائدین عبدالسلیم ایڈوکیٹ، رکن بلدیہ امیر الدین ایڈوکیٹ، سابق رکن بلدیہ دستگیر چاند’ محمد تقی خرادی’ حسن الدین مسعودی’ محمد غوث چاند ودیگر موجود تھے۔