جنرل نیوز

عمران پرتاب گڑھی کی 20 نومبر کو کھمم شہر آمد _ کھمم سٹی کانگریس کی جانب سے عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد

عمران پرتاب گڑھی 20 نومبر کو کھمم شہر کا دورہ کرنے والے ہیں ان کی آمد کے موقع پر کھمم سٹی کانگریس کی جانب سے عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد بتاریخ 20 نومبر بروز پیر دوپہر 2 بجے تا شام 4.30 بجے تک کھمم کے سیکول فنکشن ہال میں سٹی کانگریس کمیٹی کھمم کی جانب سے انتخابی جلسہ منعقد کیا جارہاہے

 

اس ضمن میں کھمم کے سٹی سنٹرل فنکشن ہال میں جلسہ عام کو کامیاب بنانے کےلئے مشاورتی اجلاس کھمم سٹی کانگریس کے صدر محمد جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں انتخابی جلسہ کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے کھمم شہر کے تمام ڈویژنوں کے صدور اور ذمداران کو پابند کیاگیا کے اس انتخابی جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ اقلیتوں کے شرکت کو یقینی بنائے اس موقع پر کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20 نومبر کو منعقدہ کانگریس کے اقلیتی جلسہ عام میں ملک کے مشہور و معروف شاعر رکن راجہ سبھا و صدر کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ جناب عمران پرتاب گڑھ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرکے اپنی منفرد شاعری اور شعلہ بیانی سے سامعین کو محظوظ کریں گے

 

محمد جاوید نے کھمم شہر کے عوام سے اور بالخصوص مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس عظیم الشان اجلاس میں شریک ہوکر ملی حمیت کا ثبوت دے اس موقع پر ڈاکٹر اویناش واج ریکر سابقہ وزیر ریاست مہاراشٹرا مبصر کانگریس پارٹی ضلع کھمم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس پارٹی ہی تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کار بند ہے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے جو مینارٹی ڈکلیریشن کیاگیا اس پر صد فیصد عمل کیاجائے گا ڈاکٹر اویناش واج ریکر نے کھمم شہر کے مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ 20 نومبر کو منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام کو کامیاب بنائیں

 

اس موقع پر کھمم شہر کے مشہور و معروف اردو صحافی حافظ محمد جواد احمد حافظ جمیل احمد کانگریس اقلیتی قائدین چھوٹے بابا اشرف عبد العزیم منور سلیم عباس ربانی عبد الطیف ایڈوکیٹ کے علاوہ شہر کھمم کے دانشوران اور تاجرین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button