تلنگانہ

ضلع نلگنڈہ میں 5.73 کروڑ کا سونا ضبط

حیدرآباد۔ ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ میں گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران بھاری مقدار میں سونا ضبط کیا گیا۔ ایدولا گوڑہ چوراہے کے پاس گاڑیوں کی تلاشی کے دوران مریال گوڑہ ٹاؤن سے کوداڑ کی سمت جانے والی بولیرو گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی

 

گاڑی سے 5.73 کروڑ روپے مالیتی سونا برآمد ہوا۔ پولیس نے سونا لے جانے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا سونے کے ساتھ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاست تلنگانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے ایسے میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تلاش مہم  انجام دیتے ہوئے۔ غیر قانونی طور پر منتقل کیا  جانے والا سونا اور نقدی ضبط کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button