انٹر نیشنل

اقامہ ہولڈرز کے لیے شنگن کے طرز پر خلیجی ممالک کا مشترکہ ویزا

ریاض ۔ کے این واصف

سیاحت کے فروغ میں ایک اور قدم جی سی سی ممالک میں شنگن کے طرز پر مشترکہ سیاحتی اور وزٹ ویزا جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ویزہ جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے لیے ہوگا۔

 

ذرائع نے کہا ہے کہ ’جی سی سی ممالک میں مقیم غیر ملکی مشترکہ ویزا حاصل کرکے 6 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں‘۔ذرائع نے کہا ہے کہ ’زیر غور تجویز پر عملدرآمد ہونے پر اقامہ ہولڈرز کو خلیجی ممالک کا سفر کرنے پر کوئی دقت پیش نہیں آئے گی‘۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ ’مشترکہ ویزا خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کیا جائے گا‘۔’خلیجی ممالک میں سیاحت کا رجحان بڑھتا جار ہا ہے جبکہ جی سی سی ممالک کی حکومتیں بھی اس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں‘۔

 

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈروں کو آن لائن وزٹ ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button