تلنگانہ

تشکیل تلنگانہ کانگریس کی مرہون منت بی آر ایس نے مسلمانوں کو دھوک دیا _ کانگریس لیڈر عارف نسیم خان

کھمم میں اردو صحافیوں سے خصوصی ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے عارف نسیم خان کار گزار صدر پردیش کانگریس کمیٹی مہاراشٹر و سابقہ وزیر داخلہ حکومت مہاراشٹر نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کانگریس کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ کے مسلمانوں کو دھوک دیا ہے کانگریس کے دورے اقتدار میں مسلمانوں کو جو چار فیصد تحفظات فراہم کیے گئے ان تحفظات میں سے بی آر ایس حکومت نے کٹوتی کرتے ہوئے تین فیصد کردیا عارف نسیم خان نے کہا کہ تلنگانہ میں 38 اسمبلی حلقوں میں مسلمانوں کا بادشاہ گر موقف ہے اس کے باوجود مسلمانوں کو ایوان اسمبلی میں نمائندگی ندارد عارف نسیم خان نے بی آر ایس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت بدعنوانی کا مرکز بنچکی ہے پھچلے ساڑے نو سال میں چیف منسٹر تلنگانہ نے مسلمانوں کے ساتھ بھونڈا مزاق کیا ہے تلنگانہ کی عوام بی آر ایس حکومت کی مجہول پالیسیوں اور تانا شاہی حکومت سے بزن ہوچکی 3 دسمبر کے بعد تلنگانہ کی کے سی آر حکومت کو الوداع کہکر چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو رخصت کردینگے عارف نسیم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے منظم سازش کے تحت ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اردو لائبریریوں کو مقفل کردیا اور تلنگانہ کے اردو صحافیوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی گئی

 

اور اوقافی اراضیات کو بڑے کمپنیوں کو فروخت کرنے کا کام کیا عارف نسیم خان نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آتے ھی تمام اوقافی اراضیات کو واپس لیتے ہوئے وقف بورڈ کے حوالے کردیا جائے گا اس موقع پر کھمم شہر کے اردو صحافیوں نے عارف نسیم خان کو اردو کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کے خلاف ایک یاد داشت پیش کی جس پر عارف نسیم خان نے کھمم ضلع کے تمام کانگریس کے امیدواروں کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اردو صحافیوں کو بھی دیگر صحافیوں کی طرح تمام مراعات فراہم کیے جائے اور عارف نسیم خان نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آتے ھی تمام اردو صحافیوں کے لیے جامعہ اقدامات کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اردو صحافیوں کو ارضی فراہم کرکے بہترین مکانات تعمیر کرواکر دیننے  کا  تیقن دیا اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد اعتماد مولا امتیاز اشاعتی راشٹریہ سہارا مظہر منصف مولانا صابر احمد اشاعتی سیاست کے علاوہ حافظ محمد جمیل احمد حافظ محمد ذکی صاحب موجو تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button