تلنگانہ

شہر نظام آباد کو ترقی کی سمت گامزن کرنے اور خوبصورت بنانے کا اعزاز حاصل _ بیگالا گنیش گپتا کی میٹ دی پریس

نظام آباد 24/ نومبر (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) شہر نظام آباد کی عوام ہمہ جہت ترقی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات روبہ عمل لانے گئے اور نظام آباد کو خوبصورتی شہر میں تبدیل کیا گیا ان خیالات کا اظہار بی آر ایس پارٹی امیدوار بیگالہ گنیش گپتا نے آج دوپہر میں نظام آباد پریس کلب کے زیراہتمام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ نظام آباد کی ترقی کیلئے گذشتہ 10سالوں کے دوران کروڑہا روپئے کی لاگت سے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا جس کے پیش نظر انہیں ”مسٹر ڈیولپمنٹ“کا لقب دیا گیا۔ بیگالہ گنیش گپتا کہاکہ ان کے دو میعاد کے دوران دو سال کورونا وباء کی نذر ہوکر رہ گئے جس کی وجہہ سے انڈر گراؤنڈ ڈرینج کا کام پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا۔ انہوں نے کہاکہ یو جی ڈی کاموں کی تکمیل کے فوری بعد گھر گھر مفت کنکشن د یا جارہا ہے اور فی کنکشن کو حکومت 8ہزار روپئے کے خرچ برداشت کررہی ہے جس کیلئے 65 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ نظام آباد شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے 20کروڑ روپئے کی لاگت سے نئے واٹر ٹینک تعمیر کئے گئے۔ پوچم پاڈ پراجیکٹ سے براہ ارگل شریف نظام آباد تک پینے کے پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی۔ مشن بھاگیرتا کے تحت شہرمیں 24گھنٹے پینے کا پانی سربراہ کیاجائے گا۔ بیگالہ گنیش گپتا نے کہاکہ انتخابات میں کئی پارٹیوں کے امیدواروں کے ساتھ میرا مقابلہ رہا نتائج کے بعد بھی اپوزیشن امیدواروں سے ایک دوسرے کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار رہے تاہم بی جے پی کے موجودہ امیدوار ہمیشہ میرے اوپر صرف تنقید کرتے رہے اور شخصی طور پر کردار کشی کرتے ہوئے مجھ پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگاتے رہے ان کا رویہ ٹھیک و بہتر نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں عوام ہی بہتر امیدوار کاانتخاب کرے گی اور وہ شہر کی ترقی اور فلاح وبہبودی کی بنیاد پر عوام سے تیسری مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دس سالہ کارکردگی کے پیش نظر عوام انہیں دوبارہ خدمت کا موقع دے گی۔ریاست میں کے سی آر کے زیر قیادت بی آرایس پارٹی اپنی کامیابی درج کروائے گی۔ بیگالہ گنیش گپتا نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم بی سی اور اقلیتی طبقات کو حکومت کی جانب سے ناقابل واپسی ایک لاکھ روپئے کی امداد فراہم کی گئی۔ انتخابات کے اعلان کی وجہہ سے دیگر منظورہ درخواستیں روک دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اکثریتی علاقوں کی طرح اقلیتی علاقوں میں بھی یکساں طورپر تعمیری و ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا۔ قبرستانوں میں تعمیری کام سڑکوں اور ڈرینج و اسکولی عمارتوں کی تعمیر بھی عمل میں لائی گئی۔ بیگالہ گنیش گپتا نے کہاکہ بابن صاحب پہاڑی بریج کی تعمیر کنٹراکٹر جو بی جے پی پارٹی سے تعلق رکھتا ہے جان بوجھ کر بریج کے کام کو روک دیا ہے۔ بیگالہ گنیش گپتا نے کہاکہ بودھن روڈ کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں ناجائز قبضوں کی وجہہ سے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے مشکلات پیش آرہی ہے اور زیادہ تر اقلیتی علاقوں میں نان لے آؤٹ علاقوں میں تنگ سڑکوں کی وجہہ سے تعمیری کاموں میں بھی مشکلات پیش آر ہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نظام آباد میں ٹرافک کا مسئلہ سنگین ہے۔ نظام آباد میں 1500ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیری کو منظوری دی گئی ہے جگہ کی عدم دستیابی کی وجہہ سے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر نہیں کئے جاسکے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مالاپلی قدیم سلاٹر ہاؤس کی اراضی پر لاکھوں روپئے سے کی گئی عمارت کی تعمیر میں کالج کا قیام عمل میں لانے کا مسئلہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔ جس پر انہوں نے کہاکہ کانگریس کے دور میں تعمیر کی گئی عمارت کے قیام کا مقصد کانگریسیوں سے ہی دریافت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کامیابی کے بعد کامیابی کے اس خصوص میں اقدامات روبہ عمل لانے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لئے ڈگری کالج قائم کرنے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی نظام آباد میں ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گے وہ نئی نسل کے مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔بیگالہ گنیش گپتا نے کہاکہ وہ دوبارہ منتخب ہونے پر 24گھنٹے پینے کے پانی کی سربراہی، ہر کالونی میں پارک و اوپن جم کا قیام عمل میں لائیں گے۔ اس موقع پر نظام آباد پریس کلب صدر راما کرشنا، جنرل سکریٹری شیکھر، اور دیگر صحافیوں نے بی آرایس امیدوار گنیش گپتا کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button