انٹرٹینمنٹ

سفارت خانہ ہند میں “فلم فسٹیول کا افتتاح – ۹ ممالک کی فلمیں دکھائی جائیں گی

ریاض ۔ کے این واصف 

فلم ایک طاقتور ترین میڈیم ہے اور ذہنوں پر تیزی سے اثر انداز ہوتے ہیں یہ بات سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کہی۔ وہ Ambassador’s choice Film Festival 2023 کے افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے۔

 

انھوں نے کہا کہ فلم کسی بھی ملک کے سماج، تہذیب اور حالات کا آئنیہ دار ہوتے ہیں۔ سفیر ہند نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ فلمیں بنانے والا ملک ہے اور ہندوستان کی فلموں نے “آسکر ایوارڈ” بھی حاصل کئے ہیں خود آج دکھائی جانے والی فلم RRR نے بھی ایک زمرے میں آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔

 

 

سفارت خانہ ہند ریاض ہر سال فلم فسٹیول کا اہتمام کرتا ہے۔ جس میں مختلف ممالک کی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ انڈین ایمبیسی میں یہ فلم فیسٹیول 24 نومبر سے 9 ڈسمبر تک جاری رہےگا۔ اس دوران جرمنی، ویٹنام، قازیکستان، میکسیکو، وننزولا، آسٹریلیا، اسپین، بنگلہ دیش اور ہندوستان کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیران، انڈین کمیونٹی اور دیگر سفارتکاروں نے شرکت کی۔

 

ساجن نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ آخر میں ایک پرتکلف عشائیہ پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ اس فلم فسٹیول کے اسپانسرز مین “ماسا اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی” “لولو ہائپر مارکٹ” اور “الکبیر کمپنی” شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button