جنرل نیوز

جماعت اسلامی شہر کھمم کی کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کو بھر پور تائید کا اعلان

 کھمم شہر کے مسلم مطالبات پر مشتمل یاداشت ٹی ناگیشور راؤ کے حوالے

کھمم سے حافظ جواد احمد کی رپورٹ

کھمم شہر میں جماعت اسلامی دفتر واقع عزیز گلی میں منعقدہ پروگرام میں سابقہ ریاستی وزیر و امیدوار کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی کھمم ٹی ناگیشور راؤ نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ کھمم شہر میں مسلم اقلیتوں کے جو بھی مسائل زیر التوا ہے ان تمام مسائل کو کانگریس حکومت اقتدار میں آتے ھی جنگی خطوط پر حل کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا  کہ میں ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے دستیاب رہونگا میرے چالیس سالہ دورِ سیاست میں ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ۔ ضلع کی ترقی کے لیے جامعہ اقدامات کیے گئے جماعت اسلامی شہر کھمم کے ذمداران خلیل احمد خان ابرار زین الدین و دیگر افراد نے کھمم شہر میں زیر التوا حساس مسائل سے ٹی ناگیشور راؤ کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کھمم شہر کے اوقافی اراضیات کا تحفظ کو یقینی بنایاجائے

 

کھمم شہر میں پھچلے 40 سال سے مخصوص اور قدیم تین چار قبرستان ہی واقع ہے کھمم شہر میں مسلم آبادی کے لحاظ سے ایک وسیع و عریض قبرستان کی اشد ضرورت پر زور دیا بالخصوص کھمم اربن کے خان پورم بلے پلی پانڈو رنگا پورم میں مسلمانوں کی کثیر آبادی کے باوجود قبرستان ندارد مسلم میتوں کو تدفین کرنے کے لیے کا فی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

 

کھمم کے موجودہ اردو گھر شادی خانہ کی حالت ابتر سے ابتر ہوچکی قدیم شادی خانہ کو تجدید نو کیا جائے اور کھمم کے اردو لائبریری کو پھچلے پانچ سال سے مقفل کردیا گیا اردو لائبریری کو فوری بحال کیاجائے اور کھمم شہر میں مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے جدید اردو گھر شادی خانہ کی تعمیر کو یقینی بنائے۔۔۔ ان تمام مطالبات پر ٹی ناگیشور راؤ نے جماعت اسلامی شہر کھمم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے ان مطالبات کو کانگریس کے اقتدار میں آتے ھی فوری اثر کے ساتھ تکمیل کیے جانے کا ذمداران جماعت اسلامی شہر کھمم کو تیقن دیا اس موقع پر کھمم شہر کے تاجرین اور دانشوران کا کثیر مجمع شریک تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button