این آر آئی

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کا خصوصی اجلاس۔ انجینئر عبدالحمید مہمان 

ریاض ۔ کے این واصف

سابق صدر بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب انجینئر عبدالحمید ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہی‌۔ ریاض میں ان کی آمد پر کلب نے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا جس کے وہ کلیدی مقرر رہے۔ انجینئر عبد الحمید نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت، مسلمانوں کے پسماندگی، نوجوانوں کی بے راہ روی، وقت کا ضیاع دولت کا بے جا صرف وغیرہ جیسے موضوعات کا احاطہ کیا۔

 

عبدالحمید نے کہا کہ آج کا دور سخت مسابقت کا دور ہے۔ کڑی محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہو سکتی ہے۔ انھون نے کہا کہ ہمین مفروضات کے پردے مین اپنی نااہلی یا کاہلی کو چھپانے کی کوشش ترک کرنے چاہئیے۔ عبدالحمید نے یہ بھی کہا کہ آپ ملک یا بیرون ملک رھ کر جو کما رہے ہین اس کی بچت یا جمع پونجی کو اپنی اولاد کی تعلیم پر خرچ کریں۔ یہ خرچ آپ کے لئے سرمایہ کاری ثابت ہوگا جبکہ شادی بیاہ میں دولت صرف کرنا بے فیض عمل ہے۔ عبدالحمید نے کہا کہ ملت کے کچھ دردمند حضرات اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے معیاری تعلیمی ادارے قائم کئے ہوئے ہین۔ جس مین اسلامی اقدار کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔ ہمین ان ادارون کے ساتھ دامے، درہمے سخنے اپنا تعاون دراز کرنا چاہئیے۔

 

ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے ۱۷۳ ویں اس اجلاس میں حسب روایت “برجستہ موضوعات” کا سشن بھی منعقد کیا گیا جس کی نظامت محمد سیف الدین نے کی۔ ناظم اجلاس محمد مبین، تجزیہ کار ناصر خورشید، قواعد دان سید عبدالحامد، زاد راہ سید افتخار ہاشمی اور سارجنٹ @ آرم کی ذمہ داری کوثر نسیم نے نبھائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button