ادارہء ادب اسلامی ہند کی نئی شاخ’ چندنارائین گٹہ کی تاسیس
عبداللہ مظہر صدر، منہاج الدین ندوی نائب صدر، ابو عروج خلیل احمد معتمد منتخب
معتمدادارہ ادب اسلامی ہند ‘ چندنارائین گٹہ ‘ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب بروز جمعہ یکم ڈسمبر2023 کو بعد نماز مغرب بمقام مسجد ذوالجلال ‘ بابا نگر آفس ادارہء ادب اسلامی ہند کی نئی شاخ’ چندنارائین گٹہ کی تاسیس عمل میں آئی۔تلاوت کلام پاک سے نشست کا آغاز ہوا۔ محترم عتیق الرحمن ‘ امیر مقامی کے افتتاحی کلمات رہے۔ ادارہ ادب اسلامی کا تعارف مہمان خصوصی جناب سید عبدالاحد سہیل صاحب ‘ ادرہء ادب اسلامی ہند شہر حیدرآباد کی نئی شاخوں کے قیام کے ذمہ دار نے پیش کیا، جناب ایڈوکیٹ اقبال رشید صاحب ‘ ادارہ ادب اسلامی کے ذمہ دار نے ادارہ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔۔اس کے بعد چندنارائین گٹہ کے ذمہ داران کے انتخاب کا عمل شروع کیاگیا۔الحمدللہ بہت سے اہل علم و قلم اور باذوق حضرات مختلف مکاتب فکر کے اس انتخابی نشست میں شریک رہے۔محترم جناب عبداللہ مظہر کو متفقہ طورپر بحیثیت صدر ‘ ادارہء ادب اسلامی ہند چندنارائین گٹہ شاخ کیلیے انتخاب عمل میں آیا۔۔محترم منہاج الدین ندوی صاحب ‘ نائب صدر اور محترم ابو عروج خلیل ا حمد، معتمد منتخب ہوئے۔مجلس عاملہ7،افراد کی تشکیل دی گئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و اہل علم و باذوق افراد شامل ہیں۔