ایجوکیشن

مجلس کی جانب سے ایم بی بی ایس میں سیٹ حاصل کرنے والے 5 غریب طلبہ کی تہنیت _ ایک غیر مسلم طالب علم بھی شامل

حیدر آباد ۔ 27 اگست (اردولیکس) مجلس کی جانب سے تلنگانہ کے میناریٹی ریسڈینشل جونیئر کالجس میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے ایم بی بی ایس سیٹ حاصل کرنے والے  5 طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ اور  انہیں فی کس 25 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔مجلس چیاریٹی ایجو کیشن اینڈ ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے ان طلبہ کو چیکس فراہم کیا گیا ان طلبہ نے نیٹ امتحان میں اچھے نمبرات کے ساتھ کوالیفائی کرتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں داخلہ حاصل کیا ہے

 

۔ 5 طلبہ میں تین کا تعلق تلنگانہ مائنارٹیز ریڈنشل جونیر کالج بارکس ہے ہے جب کہ ایک جڑچرلہ اور ایک نرمل میں واقع ٹمریز کے کالجس کے طلباء ہیں۔ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے  محمد طاہر شریف ، محمد پرویز ، جے گوتم راج ، زینب زمیرہ اور محمد شریف کی دار السلام میں گلپوشی کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیکس بھی حوالے کئے۔

 

بعد میں ان طلبہ نے جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی  سے بھی ملاقات کی۔ قائد مجلس نے ان طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے تعلیمی کامیابیوں کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ محمد طاہر شریف اور محمد پرویز کو گورنمنٹ میڈیکل کالج بھم ، گوتم راج کو سنگارینی میڈیکل کالج را ما گندم ، زینب زمیرہ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج محبوب آباد اور محمد شریف کو گورنمنٹ میڈیکل کالج محبوب نگر میں داخلہ ملا ہے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بتایا کہ ان کے پارلیمانی حلقہ کے اسمبلی حلقہ چند رائن گھہ جس کی نمائندگی اکبر الدین اویسی کرتے ہیں ان کی خصوصی دلچسپی کے نتیجہ میں بارکس میں شمریز کا اقامتی کالج شروع کیا گیا

 

جہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے تین طلبہ نے شاندار تعلیمی مظاہرہ کیا ہے۔ ان میں گوتم راج نامی ایک ہندو طالب علم بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پر فرقہ پرستی کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن مجلس عوام کے مسائل کی یکسوئی اور ان کی خدمت کے دوران مذہبی امتیاز نہیں کرتی۔ بلالحاظ مذہب و ملت عوام کی خدمت انجام دی جاتی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button