تلنگانہ

انڈین یونین مسلم لیگ کی محنت رنگ لائی _  تلنگانہ میں کانگریس کو غیر مشروط تائیدسے کانگریس کو اقتدار حاصل

آئی یو ایم یل قائدین نے دی ریونت ریڈی و قائدین کانگریس کو مبارکباد

نظام آباد:4/ڈسمبر(پریس نوٹ) شیخ مجاہد ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری وایم اے نعیم ریاستی جوائنٹ سکریٹری، مرتضی ٰحسین نظام آباد ٹاؤن صدرکے علاوہ دیگر اضلاع کے ذمہ داران شیخ سلیم(میدک)، سید فیاض ہاشمی (عادل آباد)، یونس پٹیل (نرمل)، شیخ اکبر (کاماریڈی)، شیخ صدام(بودھن) کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد میں کانگریس پارٹی کی کامیابی کیلئے انتھک جدوجہد کرتے ہوئے عوام میں کانگریس کی 6گیارنٹی اسکیمات کی عوام کے درمیان بڑے پیمانے پرتشہیر کی گئی اورکانگریس کے اقتدار میں آتے ہی ان اسکیمات پر عمل آوری کا بھروسہ بھی دلایا۔شیخ مجاہد ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ غریب و مستحق خواتین کو ہر ماہ 2500 روپئے اور 500 روپئے میں پکوان گیاس سلنڈر،تلنگانہ بھر میں کانگریس پارٹی خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت،بے گھر خاندان کے افراد و خواتین کو گھر کی تعمیر کیلئے اندراما ں ہاورنگ اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے تک کا ہاوزنگ لون،ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی،ہر ماہ خواتین کو وظیفہ،راجیو آروگیا شری اسکیم کے تحت 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولت، غریب و مستحق لڑکیوں کی شادی کیلئے شادی مبارک اسکیم کے تحت 1لاکھ 60 ہزار روپے کی مالی امداد کانگریس پارٹی دینے جارہی ہے بتایا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں میناریٹی ریزرویشن کے تحت سینکڑوں غریب گھرانے کے طلباء نے تحفظات سے استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور آج ڈاکٹر، وکیل، انجینئر، ودیگر اعلیٰ عہدوں پر فائد ہیں۔مزید دیگر سینکڑوں سوغاتیں کانگریس پارٹی کے دور اقتدار سے ہی ممکن ہے۔شیخ مجاہد نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت کے دور اقتدار میں ریاست کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوگیا۔گذشتہ 9 سالوں کے دوران تلنگانہ میں سابقہ بی آر یس حکومت و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ریاست کے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کیاجس کی وجہہ سے آج ریاست بھر میں بیروزگاری کی شرح میں حیرت انگیز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔شیخ مجاہد ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری آئی یو ایم ایل نے کہا کہ دور حاضر میں اردو زبان اور اردو ذریعے تعلیم کو شدید مشکلات ونقصان کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی آر ایس دور حکومت میں ریاست بھر کے کئی اردو تعلیمی اداروں کو ریاستی حکومت نے 394 اردو میڈیم کالجس کوبند کردیاگیا۔شیخ مجاہدنے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی ریاست کے تمام بند اردو میڈیم اسکول و کالجس کی دوبارہ کشادگی ممکن ہے۔انڈین یونین مسلم لیگ قائدین نے ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدار پر آنے پر خوشی ومسرت کا اظہار کیا اور تلنگانہ صدر کانگریس ریونت ریڈی و تمام قائدین کانگریس کو مبارکباد دی۔ اوراس یقین کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی اپنے انتخابی منشور پر بہت جلد عمل آوری کرے گی۔ اور تلنگانہ کے عوام کو حقیقی فائدہ پہنچائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button