دو سال تک بیوی کو بھوکا رکھ کر کمرے میں قید – شوہر کی حیوانیت سے بیوی کی موت

تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ 33 سالہ لکشمی پرسنّا، شادی کے بعد سسرال میں قدم رکھتے ہی جہنم کی قیدی بن گئی۔
2015 میں نریش بابو سے شادی ہوئی، مگر خوشیوں کی جگہ اس کی زندگی میں تاریکی چھا گئی۔ الزام ہے کہ شوہر اور اس کے گھر والے مزید جہیز کے لالچ میں لکشمی کو دو سال تک کمرے میں قید رکھتے رہے۔ نہ پیٹ بھر کھانے کو دیا، نہ والدین سے ملنے دیا۔ بس ظلم، اذیت اور حیوانیت کا سلسلہ چلتا رہا۔
گزشتہ دنوں نریش نے بہانہ بنایا کہ بیوی سیڑھیوں سے گر گئی ہے۔ مگر جب والدین ہاسپٹل پہنچے تو ان کے سامنے جو منظر تھا وہ ناقابلِ تصور تھا۔
بیٹی کا جسم زخموں سے چھلنی تھا، پرانے اور تازہ گھاؤ واضح کہہ رہے تھے کہ یہ "حادثہ” نہیں بلکہ قتل کی داستان ہے۔ کیونکہ ان کی بیٹی کی حالت ہڈی پر چمڑا بن کر رھ گئی تھی
والدین پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے اور الزام لگایا کہ نریش اور اس کے گھر والوں نے ان کی بیٹی کو جہیز کی بھینٹ چڑھا دیا۔ پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔