تلنگانہ

اور جب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے دبئی میں اذان کی آواز سن کر اپنی تقریر روک دی

جدہ، 7 مارچ ( عرفان محمد) "یہ اذان کا وقت ہے اور ہمارے ہر دلعزیز وزیر اعظم نریندر مودی اذان کا احترام کرتے ہیں اس لیے میں ابھی کچھ دیر کے لیے اپنی تقریر روکتا ہوں”، یہ الفاظ تھے بی جے پی کے ایم پی دھرم پوری اروند کے۔ نظام آباد لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند اشتعال انگیز تقریروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔

 

بی جے پی کے یہ نوجوان رکن پارلیمنٹ اتوار کی شام دبئی میں این آر آئی کمیونٹی تنظیم، انڈین پیپلز فورم (آئی پی ایف) کے زیر اہتمام ایک میٹنگ میں شرکت کی۔

 

آئی پی ایف نے القوز میں "سدورا تیرا سندھورا کیراتالاؤ” (دور ساحلوں پر زعفرانی لہریں) کے موضوع کے ساتھ اس میٹنگ کا اہتمام کیا تھا جس سے رکن پارلیمنٹ اروند نے خطاب کیا ۔

 

اروند نے اپنے خطاب کے دوران ایک مختصر وقفہ لیا، جب انہیں اسٹیج پر ایک لیڈر کی طرف سے اذان کے بارے میں آگاہ کیا ۔ بعد ازاں اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے اروند نے چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے خاندان کا نام لیے بغیر انہیں نشانہ بنایا ۔بی جے پی کے خارجہ امور ونگ کے لیڈر ڈاکٹر وجے چوتائی میٹنگ کے مہمان خصوصی تھے۔

 

اروند نے کہا کہ ان کا کال سنٹر، خاص طور پر خلیجی این آر آئیز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، اب تک خلیجی ممالک سے 4,700 ہندوستانیوں کو واپس لایا ہے اور کوویڈ 19 بحران کے دوران بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے۔

 

ایم اے پی نے خلیجی ممالک میں آنے والے ہندوستانی کارکنوں کے لیے حکومت ہند کی پرواسا بھیما یوجنا اسکیم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انشورنس اسکیم میں این آر آئی کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔اروند کی دبئی میں کافی پیروکار ہے اور وہ اکثر امارات کا دورہ کرتے ہیں

 

متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور دیگر امارات میں کام کرنے والی ایک بڑی افرادی قوت کا تعلق شمالی تلنگانہ کے علاقے سے ہے جس کی نمائندگی بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ بنڈی سنجے، دھرما پوری اروند اور سویم باپو راؤ کرتے ہیں۔

 

بی جے پی تلنگانہ کے نوجوانوں اور بیرون ملک نوجوانوں کو راغب کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ پارٹی خلیجی ممالک میں اپنے کیڈر اور مداحوں کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button