جرائم و حادثات
حیدرآباد میں والی بال کوچ کی ہراسانی سے نوجوان لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد میں والی بال کوچ کی ہراسانی سے نوجوان لڑکی کی خودکشی
حیدرآباد کے لالہ گوڑہ علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ 19 سالہ مولیکا جو تارناکہ کے ریلویز ڈگری کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی، نے والی بال کوچ کی مسلسل ہراسانی برداشت نہ کر پائی اور خودکشی کر لی۔
بتایا گیا ہے کہ کالج میں کوچ امباجی نے ماؤلیکا پر غیر مناسب دباؤ ڈالا اور اسے اپنی محبت کے لئے مجبور کرنے کی کوشش کی۔ شدید ذہنی دباؤ کے باعث لڑکی نے اپنی جان لے لی۔
ماؤلیکا کے والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔