تلنگانہ

تلنگانہ کے چند اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی _ حیدرآباد میں اتوار کو کئی مقامات پر وقفہ وقفہ سے ہوئی بارش

حیدرآباد _ 13 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں طوفان کی وجہ سے تلنگانہ کے چند اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی گئی ہے

حیدرآباد میں اتوار کو صبح سے شام تک کئی مقامات پر ہلکی اور اوسط بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے نلگنڈہ، حیدرآباد، یادادری بھونگیر، وقارآباد، میڑچل ملکاجگیری اور سدی پیٹ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ہفتہ کی شام ریاست میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔  نلگنڈہ ضلع کے گھن پور میں 71 ملی میٹر، یادادری بھونگیر ضلع کے نندن میں 53 ملی میٹر، کھمم ضلع کے لنگا میں 43 ملی میٹر، روینوتھلا اور تیماراوپیٹ میں 42، مدھیرا میں 39 اور رنگاریڈی ضلع کے بوڈاکونڈہ میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button