تلنگانہ

رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام _ عالم اسلام میں امن و امان کی برقراری کیلیے دعائیں

حیدرآباد۔21 مارچ (اردولیکس) ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرۂ  کو بندگان خدا وند نے بدیدۂ نم طلب رحمت ‘ اتحاد امت اور غلبۂ حق اور ملک میں بہتر حکمرانی و تحفظ امت و کامرانی کیلئے دعا کرتے ہوئے وداع کیا۔ پہلے عشرۂ  کے دوران جن مساجد میں نماز تراویح کے دوران تین پاروں کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں چہارشنبہ کو خصوصی دعائے ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا تھا کلام اللہ سنانے کی سعادت حاصل کرنے والے حفاظ کرام کی گلپوشی کی گئی۔

تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کی مختلف مساجد میں دعائے ختم قرآن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں امن‘ اتحاد و اتفاق کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تاریخی مکہ مسجد میں مولانا حافظ محمد رضوان قریشی خطیب و امام مکہ مسجد کی امامت میں روزانہ تین پارے قرآن مجید سنائی جا رہی تھی ۔ پہلے دہے کے اختتام پر خصوصی دعاء کا انعقاد عمل میں آیا۔

 

مکہ مسجد وشاہی مسجد باغ عامہ کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد جہاں عشرۂ رحمت کے دوران تین پارے سنائے جارہے تھے ان مساجد میں آج خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔دونوں شہروں کی بیشتر مساجد میں دعائے ختم قرآن کے ساتھ مابقی عشروں کے دوران بھی نماز تراویح کی پابندی کی تاکید کرتے ہوئے آئمہ و حفاظ اکرام نے مصلیوں کو ماہ رمضان المبارک کی اہمیت اور افادیت کے علاوہ اس ماہ مبارک کے لمحات کے بہتر استعمال کی تلقین کی.تاریخی مکہ مسجد میں ماہ رمضان المبار ک کے پہلے عشرہ کے اختتام پرحسب توقع غیر معمولی اژدہام دیکھا گیا اور اس اژدھام سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button