تلنگانہ

کرکٹ کے سٹہ میں 2 کروڑ روپئے ہارنے پر  باپ نے بیٹے کا قتل کردیا _ تلنگانہ کے ضلع میدک میں واقعہ

میدک _ 12 مئی ( اردولیکس) کرکٹ کے سٹہ میں 2 کروڑ روپئے ہارنے پر ایک باپ نے اپنے بیٹے کا قتل کردیا۔ یہ واردات تلنگانہ کے ضلع میدک کے چننا شنکرم پلی میں پیش آئی۔ ملزم کی شناخت ستیہ نارائنا کے طور پر کی گئی ہے جو اپنے بیٹے مکیش کی کرکٹ سٹہ بازی میں رقم کی محرومی کی عادت سے کافی مایوس تھا۔

 

اس نے اپنے بیٹے 28 سالہ مکیش کمار کو اس سلسلہ میں کافی سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ سٹہ بازی میں رقم مسلسل ہار رہا تھا۔ اس مسئلہ پر دونوں باپ اور بیٹے میں ہفتہ کی شب کافی زیادہ بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد ستیہ نارائنا نے اپنے بیٹے مکیش پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا

 

جس کے نتیجہ میں مکیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ستیہ نارائنا، چیگنٹہ منڈل کے ملیال میں ٹریک میان کے طور پر کام کرتا تھا۔ ارکان خاندان نے کہا کہ مکیش نے اپنے مکان اور فلیٹ کو بھی اس سٹہ بازی کیلئے فروخت کردیا تھا۔ مکیش کو بیوی کے علاوہ دو بچے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button