جنرل نیوز

سابق وزیر جناب شاہد علی خان کی چھٹی برسی پر خراج عقیدت اور کمبل تقسیم

 

سیتامڑھی

بہار سرکار کے سابق وزیر شاہد علی خان کی چھٹی برسی پر بدھ کو خراج عقیدت اور قرآن خوانی کی تقریبات کرکے 200 سے زیادہ غریب و لاچار کے درمیان کمبل تقسیم کی گئی

سماجی کارکن و صحافی رام شنکر شاستری مجلس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایم ٹی ہاسپٹل کے ڈائریکٹر اور سابق وزیر کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر ساجد علی خان نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی شاہد علی خان صاحب کی پوری زندگی معاشرے کے لیے وقف تھی، وہ غریب اور بے سہارا لوگوں کے بچوں کو تعلیم دلانے اور اپنے ذاتی فنڈ سے اسکالرشپ دیکر بچوں کو آگے بڑھانے انکی قابلیت، صلاحیت کو اجاگر کرنے میں خوشی محسوس کیا کرتے تھے ہم نے اپنے والد مرحوم بدیع الزماں خان صاحب سے سماجی خدمت کی تعلیم حاصل کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے۔

محمد شاداب احمد خان نے کہا کہ شاہد علی صاحب نے ضلع میں تین پولی ٹیکنیک کالج اور ایک انجینئرنگ کالج قائم کرکے اعلیٰ تکنیکی تعلیم کا ایک منفرد ادارہ کا قیام کر ضلع کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو تعلیم کی طرف لاکر اچھا کام ہی نہیں کیا بلکہ سیاسی میدان میں ایک اونچی لکیر کھینچی۔

اپنے صدارتی خطاب میں رام شنکر شاستری نے کہا کہ زمین نہ ہونے کی وجہ سے شاہد علی خان نے اپنی جگہ منتقل کردی۔ جانی پور میں اپنی والدہ کے گھر، والد کے نام پر زمین خرید کر پولی ٹیکنک کالج قائم کر سیاست دانوں کے لیے مشعل راہ بنے ۔

آزادی کے بعد وزیر بننے پر انہوں نے اس ضلع میں انجینئرنگ کالج کھول کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر ساجد علی خان ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلسل سماجی خدمات میں مصروف ہیں۔

اسی تناظر میں آج خراج عقیدت اجلاس میں کمبل تقسیم کیے گئے۔

پروگرام میں مدرسہ کے درجنوں بچوں نے قرآن مجید کی تلاوت کی اور علمائے کرام نے مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور مغفرت کی دعائیں کی ، اس موقع پر محمد نعیم انصاری، مفید احمد خان، نورالحق، وطن جھا، عطا کریم، محمد اشرف، سجیت جھا اور سجیت سنگھ۔ اور آئے ہوئے مہمانوں نے شاہد علی خان کو عوام کا سچا خادم اور غریبوں کا لیڈر قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button