تلنگانہ

اقلیتوں کو سبسیڈی لون کی فراہمی کے لئے مزید 70 کروڑ روپے : چیرمین تلنگانہ فینانس کارپوریشن امتیاز اسحاق

حیدرآباد _ تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین محمد امتیاز اسحاق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو سبسیڈی لون کی فراہمی کے لئے ریاستی حکومت نے مزید 70 کروڑ روپے منظور کرنے سے اتفاق کیا ہے جس پر چیرمین نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو  وزیر فینانس ہریش راؤ اور وزیر داخلہ محمد محمود علی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 23 دسمبر کو وزیر فینانس ہریش راؤ ،وزیر اقلیتی بہبود کوپلہ ایشور اور وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ساتھ ہوئے اجلاس میں وزیر فینانس ہریش راؤ نے سبسیڈی لون فراہم کرنے کے لئے مزید 70 کروڑ روپے منظور کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے

 

۔ ایک بیان میں چیرمین محمد امتیاز اسحاق نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو اور وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے فینانس کارپوریشن کے اکنامک سپورٹ پروگرام کے تحت 1 اور 2 زمرے کے سبسڈی قرضوں کو دیا جا رہا ہے اس کے لئے حکومت نے پہلے ہی 50 کروڑ منظور کئے ہیں اور اب مزید 70 کروڑ روپے منظور کرنے سے اتفاق کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button