تلنگانہ

پسند کی کٹنگ نہ کروانے پر 9 سالہ لڑکے نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ میں عجیب و غریب واقعہ

ورنگل _ 30مئی ( اردولیکس) پسند کی کٹنگ نہ کروانے پر والد سے جھگڑے کے بعد ایک 9 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔ یہ عجیب و غریب افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع  میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کے گنگارام منڈل کے چنتا گوڈیم گاؤں کے رہنے والے کانتھا راؤ کے دو بیٹے ہیں۔ سب سے چھوٹا بیٹا ہرش وردھن (9) سیتا نگرم ہاسٹل میں چھٹی جماعت میں پڑھتا ہے

 

گرمیوں کی چھٹیوں میں وہ گھر پر تھا۔ ہرش وردھن کے والد کانتھا راؤ اسے چار دن پہلے کٹنگ کی دکان پر لے گئے۔ اور اس کی کٹنگ کرائی۔ لیکن اس کا اپنے والد سے اس بات پر  جھگڑا ہو گیا کہ اس کی  پسند کے بال نہیں کٹوانے ۔۔ بعد میں، جب ہرش وردھن کے والدین گھر کے پیچھے کام کر رہے تھے، ہرش وردھن نے کیڑے مار دوا کھا لی۔ پہلے اسے نرسم پیٹ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ طبیعت مزید بگڑ جانے پر  اسے  حیدرآباد کے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح ان کی حالت مزید خراب ہونے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ گنگارام ایس ایس آئی روی کمار نے کیس درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button