تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی آج ڈھائی بجے پریس کانفرنس _ امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع ، ارکان اسمبلی میں ٹینشن

حیدرآباد _ 21 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو آج دوپہر ڈھائی بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں بی آر ایس پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ امکان ہے پریس کانفرنس سے قبل چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ امیدواروں کے ناموں کے اعلان کی اطلاعات کے ساتھ ہی کئی قائدین بالخصوص موجودہ ارکان اسمبلی میں کافی ٹینشن پایا جاتا ہے کیونکہ اس مرتبہ کئی ارکان اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ نہ دینے کی اطلاعات ہیں

 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے جن ارکان اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ نہ ملنے کی میڈیا اطلاعات مل رہی ہیں ان اطلاعات پر یہ ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے حیدرآباد پہنچ گئے ہیں اور ان میں چند ارکان اسمبلی نے وزیر ہریش راو اور رکن کونسل کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے دوبارہ ٹکٹ کے لئے چیف منسٹر سے سفارش کرنے کی درخواست کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button