ایجوکیشن

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی اجرائی کی تاریخ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔سال اول و دوم کے نتائج کا اعلان 24 اپریل کو صبح 11 بجے کیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 فروری تا 19 مارچ منعقد ہوئے تھے جن میں جملہ 9,80,978 طلباء نے شرکت کی تھی۔جوابی بیاضات کی جانچ 10 اپریل تک مکمل کر لی گئی اور اب نتائج کی اجرائی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button