ایجوکیشن

نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی کالج بوائز نارائن پیٹ میں داخلوں کا آغاز:  کالج پرنسپل جگدیشور ریڈی

نارائن پیٹ: 19 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج پرنسپل جگدیشور ریڈی کے پریس نوٹ کے بموجب نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بوائز نارائن پیٹ میں سال 2024-2025 میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اقلیتی کالج بوائز میں ایم پی سی’ بائی پی سی گروپ موجود ہیں

 

۔ کالج پرنسپل نے بتایا کہ ٹمریز حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائے جارہے ان کالجوں میں طلباء کے لے مفت قیام و طعام کے ساتھ ساتھ ماہر تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلوں کے لے درخواستیں www.tmreistelengana.cgg.gov.in پر داخل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے اولیاء طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے نونہالوں کے بہتر مستقبل کے لے اقلیتی اقامتی کالج بوائز نارائن پیٹ میں داخلہ دلوائیں۔ مزید تفصیلات کے کالج کے اوقات پر ربط پیدا کرسکتے ہیں یا موبائل فون 9866952998 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں.

متعلقہ خبریں

Back to top button