انٹر نیشنل

بحرین نے اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات ختم کرلئے

نئی دہلی: فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران بحرین نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

 

بحرین کے ایوان نمائندگان نے اعلان کیا کہ اسرائیل سے بحرین کے سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات کو منقطع کر دیا گیا ہے۔

 

بحرین کی ایوان نمائندگان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ اسرائیل میں تعینات بحرین‌کے سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے اور اسرائیلی سفیر نے بھی بحرین چھوڑ دیا ہے۔

 

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات بھی منقطع کر دیے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button