ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس نظام آباد میں داخلے جاری  مفت آن لائن درخواستیں ادخال کی آخری تاریخ 6/ فروری  آر ایل سی ٹمریز نظام آباد محمد عبدالبصیر کا بیان 

نظام آباد:24/ جنوری (پریس نوٹ) عائشہ مسرت خانم سکریٹری تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی (ٹمریز) کے اعلامیہ کے بموجب ریاست کے 204 اسکولس و جونیئر کالجس میں تعلیمی سال 2024-25 کیلئے جماعت پنجم V و انٹرمیڈیٹ سال اول (انگریزی میڈیم) میں راست داخلے جاری ہیں۔ جبکہ جماعت ششم VI، ہفتم VII اور ہشتم VIII میں اقلیتی طلباء کے مخلوعہ نشستوں پر بھی مفت آن لائن درخواستیں 18/ جنوری تا 6/فروری تک ویب سائٹ tmreistelangana.cgg.gov یا متعلقہ پرنسپلس و آر ایل سی دفتر پر داخل کرسکتے ہیں۔

 

محمد عبدالبصیر آر ایل سی ٹمریز نظام آباد نے آج اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ حکومت تلنگانہ نے اقلیتی طبقات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ٹمریز کا قیام عمل میں لایا جہاں پر مفت قیام و طعام اور معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ٹمریز کے اسکولس میں پانچویں جماعت میں اقلیتی طلباء کو ”پہلے آؤ پہلے پاؤ“ کی بنیاد پر داخلے دے جائیں گے جبکہ غیر اقلیتی طلباء بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور او سی کو لکی ڈرا کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئیگا۔ ششم VI، ہفتم VII اور ہشتم VIII میں صرف اقلیتی طلباء کی مخلوعہ نشستوں پر راست پہل کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرسکتے ہیں

 

۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد میں ٹمریز کے لڑکوں کیلئے 9 اسکولس و کالجس اور لڑکیوں کیلئے 8 اسکولس و کالجس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ سال اول 2024-25 کیلئے ایم پی سی، بی پی سی، سی ای سی، ایچ ای سی، ووکیشنل کورسس ET,MLT اور MPHW میں راست داخلے ایس ایس سی مارچ 2024 کے نشانات جی پی اے کی بنیاد دئیے جائیں گے۔ جبکہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بوائز ناگارام نظام آباد کو سنٹر آف ایکسلنیس COE کا درجہ دیا گیا۔ اس کیلئے تحریری امتحان 25/ فروری کو منعقد کیا جائیگا۔ بعدازاں اسکولس کی جماعتوں میں داخلے کی کارروائی 24/ اپریل تا 30/ اپریل تک اسناد کی جانچ اور قطعیت دی جائے گی۔ انٹرمیڈیٹ کے داخلے ایس ایس سی نتائج کے بعد عارضی طورپر مئی تا 10/ مئی تک مکمل کیا جائیگا۔ داخلے کے خواہشمند امیدوار درخواست کے ساتھ پچھلی جماعت کا بونافائیڈ سرٹیفکٹ، آدھار کارڈ اور فوٹو منسلک کریں۔ ان کے والدین کی آمدنی شہری علاقہ کیلئے 2لاکھ اور دیہی علاقہ کیلئے 1.5 لاکھ ہونا لازمی ہے

 

۔ ان اداروں میں معیاری تعلیم کے ساتھ مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ اقامتی طرز تعلیم میں طلباء کی مکمل نشو و نما، اُردو زبان اول دوم، عربی کلاسس اور اسپورٹس کی بہترین سہولتیں دستیاب ہیں۔ اولیائے طلباء اور دانشوران ملت سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس سنہری موقع سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کی رہنمائی فرمائے۔ مزید تفصیلات کیلئے متعلقہ پرنسپلس یا فو ن نمبر 9849419469,9493115986 اور 040-23437909 پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button