تلنگانہ

سنگارینی کول مائنز کمپنی کی 177 جونیئر اسسٹنٹ جائیدادوں کے لئے 1لاکھ سے زائد امیدوار

تحریری امتحان 4 ستمبر کو انعقاد 8 اضلاع میں 187 امتحانی مراکز کا قیام

 

نظام آباد 30 اگست (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس اردو لیکس) سنگارینی میں جونیئر اسسٹنٹ کی جائیدادوں کے لئے تحریری امتحانات کا انعقاد آیندہ ماہ کی 4 ستمبر کو انعقاد عمل میں آییگا اس بات کا انکشاف سنگارینی کول مائنز کمپنی ڈائریکٹر ایس چندر شیکھر نے اپنے ایک بیان کیا انہوں نے بتایا اس سلسلے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے 8 اضلاع میں مجموعی طور 187 امتحانی مراکز کا انتظام کیا گیا ہے۔ 1.02 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں 177 جائیدادوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا انہوں نے بتایا 98,880 ا امیدواروں کو ہال ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ http://tssccl. آن لائن پورٹل org. In/SiteContent/Halltickets لنک کو ہال ٹکٹ کھولنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا امیدوار درخواست نمبر یا رجسٹرڈ موبائل نمبر، تاریخ پیدائش کی تفصیلات درج کرکے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان صبح 10 بجے تا 12 دوپہر۔تک منعقد ہوگا امیدوار اس بات کو نوٹ کریں امتحانات میں منفی مارکنگ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button