تلنگانہ

گورنر نے اکبر الدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر کا حلف دلایا

حیدرآباد _ تلنگانہ  اسمبلی کا تیسرا اجلاس آج سے  شروع ہوگا۔ مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی، جو ایوان میں سینئر ایم ایل اے ہیں، اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر کام کریں گے۔ اس سلسلے میں، گورنر تملاسائی سنڈرراجن نے انہیں راج بھون میں حلف دلایا۔ اس کے بعد اکبر الدین اویسی قانون ساز اسمبلی میں نومنتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔ راج بھون میں منعقدہ اکبر الدین اویسی کی حلف برداری تقریب  میں سابق اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی سی ایم مالو بھٹی وکرمارکا، وزراء سریدھربابو، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، پونگولیٹی سری نواس ریڈی، پونم پربھاکر، تملا ناگیشور راؤ اور ایم ایل اے ہریش راؤ نے شرکت کی۔

 

 

اسپیکر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ وقارآباد آباد کے ایم ایل اے گڈم پرساد کمار کو پارٹی قیادت نے پہلے ہی اسپیکر کے طور پر طے کر لیا ہے۔ اس تناظر میں ان کا انتخاب برائے نام ہوگا۔ جبکہ عام طور پر ایوان کا سینئر رکن پروٹیم اسپیکر کے طور پر کام کرتا ہے۔ نو منتخب اراکین کی حلف برداری اور اسپیکر کا انتخاب ہونے تک  پرو ٹیم اسپیکر عہدہ سنبھالتے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button