تلنگانہ

کلکٹر کھمم وی پی گوتم کو قومی اقلیتی کمیشن کی رکن کی وجہ بتاؤ نوٹس

کھمم _ 15 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم  ضلع کلکٹر وی پی گوتم کو قومی اقلیتی کمیشن کی رکن سید شہزادی نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے ۔  11 مئی  کو وزیر اعظم کے پندرہ نکاتی پروگرام کی عمل آواری کا جائزہ اجلاس  کے لئے  شہزادی بیگم  کھمم پہنچیں تھی لیکن اس اجلاس میں ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر نے شرکت نہیں کی ۔جبکہ چیف سکریٹری نے اس اجلاس کے تعلق سے ضلع انتظامیہ کو اطلاع دی تھی ۔ضلع کلکٹر، سی پی وشنو واریر پیشگی اطلاع کے باوجود دستیاب نہیں تھے۔

 

بتایا گیا ہے کہ اس دن کلکٹر نے وزیر اجئے کمار کے ساتھ کانتی ویلم پروگرام میں مصروف تھے اور کمشنر  ویرا کے  سابق ایم ایل اے کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر مدھوسودھن اور لاء اینڈ آرڈر ڈی سی پی سبھاش چندر بوس نے کلکٹر کے دفتر میں شہزادی کا استقبال کیا۔ چونکہ سی پی اور کلکٹر میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے، شہزادی نے ایڈیشنل کلکٹر پر کلکٹر کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر برہمی ظاہر کی ظاہر کیا۔  کلکٹر اور کمشنر کافی  دیر بعد بھی  نہ آنے کی وجہ سے شہزادی بیگم اجلاس  منعقد کیے بغیر ہی چلی گئیں۔ اور نوٹس جاری کرنے کا انتباہ دیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button