ایجوکیشن

حیدرآباد کے سو سال سے زائد قدیم اشرف المدارس ہائی اسکول میں انجمن طلبہ قدیم کی تقریب

اساتذہ کی خدمات کا اعتراف ـ طلباء کو مفید مشورے - سرپرست اعلیٰ پروفیسر ایم ایم انور کا خطاب

حیدرآباد 6- فروری ( اردو لیکس ) حیدرآباد کے سو سال سے زائد باوقار اور عظیم و قدیم تعلیمی ادارہ اشرف المدارس ہائی سکول مرتضی نگر املی بن یاقوت پورہ میں انجمن طلبہ قدیم کی تقریب منائی گئی سب سے پہلے قدیم طلباکی اسمبلی منعقد کی گئی اس کے بعد قدیم طالب علم جناب محمد حسام الدین نے قرات کلام پاک سے تقریب کا اغاز کیا جناب محمد مجاہد شریف نے نعت شریف سنائی ـ

 

سابق طالبعلم وہیڈ ماسٹر جی جی پی ایس دبیر پورہ جناب محمد حسام الدین ریاض ( ولد محمد ریاض الدین صاحب ) نے اس تعلیمی ادارہ سے وابستہ اپنی قدیم یادوں کا تازہ کیا اور اپنے مرحوم اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ بہ حیات اساتذہ کے لئے درازی عمر کی دعا کی انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ اساتذہ کی دل وجان سے قدر کریں اور ہمیشہ اسکول کو وقت پر آئیں وقت کی پابندی ہی انسان کو عظیم بناتی ہے ۔ جنا ب محمد ابراہیم قریشی سابق کارپوریٹر نے اہلیان محلہ سے خواہش کی کہ وہ اس اسکول کے تعلمی ماحول سے استفادہ کے لئیے بچوں کا زیادہ سے زیادہ داخلہ کرائیں

 

انہوں نے کہا کہ ہرططالبعلم کی خواہش ڈاکٹر یا انجئینئر بننے کی ہوتی ہے اس کے لئے جب تک خوب محنت سے پڑھائی نہ ہوگی ھم اپنے مقصد کو نہیں پاسکتے ـ قدیم طالبعلم وریاضی کے ماہر استاد وگزیٹیڈہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ جناب عبدالباری نے طلبہ کو ریاضی میں مہارت حاصل کرنے اور تعلیم کے میدان میں خوب تر قی کامشورہ دیا اور اپنے اساتذہ کی خدمات کو یادکیا جناب احمد اشفاق علی قریشی گورنمنٹ کیمکل ایگزامنر ریٹائرڈ اور جناب محمدمنورعلی ہیڈ ماسٹر جی بی ایچ ایس دریچہ ماتا کے علاوہ جناب ایوب خالد ‘ جناب جہانگیر خاں ‘ جناب عبدالصادق خان ‘ جناب محمد عبدالرحیم ‘ جناب محمد عبدالقدیر ‘ جناب شیخ محبوب ‘ جناب حبیب یحییٰ’ جناب محمد غوث ارشد ‘ جناب محمد شعیب ‘ جناب محمداویس ‘ جناب محمد عادل ‘ جناب محمد مبین ‘ جناب محمد ریحان ‘ جناب محمد پرویز ‘ جناب ایس کےریحان نے بھی مخاطب کیا

 

جناب محمد اعجاز حسین ایڈوکیٹ صدر بزم طلباۓ قدیم نے خیر مقدم کیا تمام قدیم طلبہ نےفردا فردا اپنے تعارفی کلمات و خیالات کا اظہار کیا اور اپنی پرانی یادوں کو اور تمام قدیم اساتذہ کی یادوں کو جدید طلبہ کے سامنے پیش کیا اور جدید طلباء کو مفید مشوروں سے نوازا مزید انہوں نے تمام اساتذہ کا احترام و عزت کرنے کو کہا اور تعلیم میں سخت سے سخت محنت کرنے کو کہا مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سلیم احمد فاروقی سیکرٹری جدہ اردو اکیڈمی نے شرکت کی انہوں نے بھی طلباء کو مفید مشوروں سے نوازا موجودہ صدر مدرس جناب سید عبدالباسط نے تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے ماضی اور حال پر تبصر ہ کیا اس کے بعد اسکول کے سرپرست اعلی پروفیسر ایم ایم انور صاحب نے تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے اسکول کے حالات پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی

 

اور تمام قدیم طلبہ کو مفید مشورے دیے انہوں نے طلبا ء کو وقت پر مدرسہ آنے کی تلقین کرتے ہوۓ اسکول کے موجودہ اساتذہ کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ اس قدیم اسکول کے تعلیمی معیار کو مزید خوب سے خوب تر بنانے کے ہر ممکن اقدامات کئیے جارہے ہیںن اس کے بعد کھیلوں کے مشاغل شروع ہوئے تمام جیتنے والے طلباء کو سرپرست اعلی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں ائی اوشین اسکول سے ائے طالب علم نے ہندوستان ہمارا ہے پر بہترین نظم سنائی تقریب میں صدر معلمہ آفرین شہوار صاحبہ ،سکرٹری جناب سید عبدالماجد ،اسکول لیڈر جناب سید مقصود علی،تدریسی و غیر تدریسی عملہ عرشیہ بیگم ‘سیما بیگم’ ضیاالرحمان ‘ عبدالغفور ‘ عالیہ بیگم ‘ فاروق احمد ‘ ناظرہ بیگم ‘ ریاض احمد ‘ کے مہیندر ‘ مظفر سلطانہ ‘ قدیم طلبہ اور جدید طلبہ نے شرکت کی نظامت کے فرائض جناب محمد مجاہد شریف نے انجام دیے تمام قدیم طلبہ اور جدید طلبہ اور اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے تعاون سے تقریب کامیاب رہی جناب محمد اعجاز حسین ایڈوکیٹ نے شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button