ممبئی باندرہ ریلوے اسٹیشن میں بھگدڑ 9 زخمی

ممبئی: ممبئی میں واقع ویسٹرن ریلوے کے باندرہ ٹرین ٹرمینس پر گورکھپور ایکسپریس کی روانگی سے قبل بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں 9 مسافر زخمی ہوگئے۔ ویسٹرن ریلوے کے ذرائع کے مطابق، باندرہ ٹرمینس اسٹیشن پر بھگدڑ کے واقعہ میں کم از کم 9 افراد زخمی ہوئے۔
یہ واقعہ باندرہ-گورکھپور ایکسپریس کی روانگی سے پہلے پلیٹ فارم نمبر 1 پر صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔زخمیوں کی شناخت شبیر عبدالرحمان (40)، پرمیشور سکھدر گپتا (28)، رویندر ہریہر چوما (30)، رام سیوک رویندر پرساد پرجاپتی (29)، سنجے تلکرم کانگے (27)، دیویانشو یوگیندر یادو (18)، محمد شریف شیخ (25)، اندراجیت سہانی (19) اور نور محمد شیخ (18) کے طور پر ہوئی ہے۔ سات افراد کی حالت مستحکم ہے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔
صبح 3 بجے کے قریب پلیٹ فارم پر کافی رش دیکھا گیا اور مسافروں نے ٹرین کے جنرل ڈبے میں سوار ہونے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔