نیشنل
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے بعد ایک طرف جھک گیا
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کو چہارشنبہ کے روز کیرلا کے کوچی میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے سے محفوظ رھ گئیں۔ صدر کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران ایک جانب جھک گیا، تاہم پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی فوری کارروائی سے صدر محفوظ طریقے سے باہر نکالیں گئیں۔ حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات دئے ہیں۔
صدر مرمو کی چار روزہ کیرلا دورے کے دوران انہوں نے راج بھون، شباریمالہ اور مختلف کالج تقریبات میں شرکت کی۔ شباریمالہ میں صدر نے خصوصی پوجا کی اور گیسٹ ہاؤس میں کھانا کھا کر آرام کیا۔ دورے کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور بڑی تعداد میں پولیس و حفاظتی عملہ تعینات کیا گیا تھا۔



