تلنگانہ

چالانات پر ڈسکاؤنٹ۔آخری تاریخ نہیں بڑھائی جائے گی

حیدر آباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کے چالانات پر بھاری ڈسکاؤنٹ کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

 

زیر التواء چالانات 31 جنوری تک ادا کر کے رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔ 27 دسمبر 2023 کو زیر التواء چالانات پر 80 فیصد تک رعایت دیتے ہوئے 15 دن کے اندر اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی سہولت عوام کو فراہم کی گئی تھی ۔ بعد ازاں حکومت نے اس اسکیم میں 31 جنوری تک توسیع کی۔

 

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے صرف 4 دن کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ حکام نے عوام سے اس اسکیم سےفائدہ اٹھانے کی خواہش کی ہے اور کہا گیا ہے کہ آخری تاریخ پھر نہیں بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button