جنرل نیوز

یونائیٹیڈ کونسل فار ایجوکیشن اینڈ کلچر کے زیر اہتمام غزل سرائی کے مقابلے

ریاض ۔ پریس ریلیز 

یونائیٹیڈ کونسل فار ایجوکیشن اینڈ کلچر کے زیر اہتمام پروگرام”رنگ غزل“ کے تحت غزل سرائی کے قابلوں کے انعقاد کے لیے ”رنگ غزل“کی ڈائرکٹر ڈاکٹر شائستہ یوسف اور آل انڈیا کو آرڈی نیٹرجناب محمود شاہد نے تاریخی و ادبی شہر گلبرگہ کا دورہ کیا۔

 

پروگرام کی تشہیر اور مقابلوں کے انعقاد کے لیے شہر میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی میں ڈاکٹر کوثر پروین، ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین،ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ، ڈاکٹر انیس صدیقی، ساجد علی رنجولی، دتو بھاسگی، سید نظیرالدین متولی، عبدالقدیر اور رضوان الرحمن صدیقی مشہود شامل ہیں۔اس ضمن میں شہر میں پتریکا بھون میں ایک پریس میٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

 

پریس میٹ میں شہر کے انگریزی، کنڑ اور اردو زبان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔پریس میٹ سےڈاکٹر شائستہ یوسف، ڈاکٹر انیس صدیقی، ڈاکٹر کوثر پروین، جناب محمود شاہد،ڈاکٹر شاہد پاشا، ڈاکٹر رحمن پاٹل اور دتو بھاسگی نے نمائندوں سے خطاب کیا، انہیں پروگرام کی تفصیلات بتائیں اور مقابلوں کی معلومات فراہم کیں۔جناب محمود شاہد نے نمائندوں کے سوالات کے جواب دئے۔

 

ڈاکٹر شائستہ یوسف نے شہر کی مختلف انجمنوں سے گزارش کی کہ وہ پروگرام کی کامیابی اور غزل سرائی کے مقابلوں کے انعقاد میں تعاون کریں۔ان مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہش مند آل انڈیا کوآرڈی نیٹر جناب محمود شاہد سے رابطہ کریں۔رابطہ نمبر ہے: 9959761107

متعلقہ خبریں

Back to top button