انٹر نیشنل

ڈونالڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر کا جرمانہ

نئی دہلی: امریکہ کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمہ میں سنایا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنف ای جن کیورول کو 83 ملین ڈالر دینے ہوں گے جن کی ٹرمپ نے سرعام توہین کی تھی۔ سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلہ کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ جن کیورول نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔ جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور و خوض کے بعد سنایا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتک عزت کیس میں جرمانہ کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کیرول نے جھوٹی کہانی بنائی ہے۔ اس کے وکلاء نے کہا کہ کیرول شہرت کی بھوکی تھی اور اپنے دشمنوں کے خلاف بات کرکے حامیوں سے توجہ طلب کرتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button