تلنگانہ

جگتیال ضلع میں ایک اور نئے منڈل کے قیام کے لئے نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد _ 27 جون ( اردولیکس ڈیسک) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک اور نیا منڈل قائم ہونے والا ہے ریاستی حکومت نے بنُڈہ لنگا پور گاؤں کو  منڈل میں تبدیل کرنے کے لیے  نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں  میٹ پلی کے دس گاؤں کے ساتھ بنڈہ لنگا پور منڈل کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ حکومت نے نئے منڈل کے تعلق سے اعتراضات اور درخواستوں کے لیے 15 دن کی مہلت دی ہے۔ فی الحال جگتیال ضلع میں 18  منڈل اور  380 گاؤں ہیں۔

 

دوسری طرف حکومت نے بابلگام گاؤں کو سنگاریڈی سے کاماریڈی ضلع میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button