انٹر نیشنل
سعودی عرب ۔شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ڈونالڈ ٹرمپ کو مباکباد

نئی دہلی: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سعودی قیادت نے نومنتخب امریکی صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لیے مزید ترقی کی امید کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں سعودی عرب اور امریکہ کے
درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی ستائش کی اور مختلف شعبوں میں اسے وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔