جنرل نیوز

عادل آباد مجلس بلدیہ کا جنرل باڈی اجلاس ۔ رکن اسمبلی پایل شنکر کی شرکت ۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال

عادل آباد سے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ

عادل آباد۔29/فروری(اردو لیکس) عوامی منتخبہ نمائندوں کو اپنی سیاسی بھید بھاؤ سے بالاتر ہو کر متحد طور پر عوام کی خدمت کے لیے کمر بستہ ہونے کا عادل آباد رکن اسمبلی پائل شنکر نے آج مستقر عادل آباد میں مجلس بلدیہ کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مشورہ دیا۔جبکہ اجلاس کی صدارت صدر نشین بلدیہ مسٹر جوگوپریمندر کر رہے تھے۔اس اجلاس میں بلدیہ کونسلرز،بلدیہ عہدہ داروں کے علاوہ کمشنر مجلس بلدیہ مسٹر محمد قمر احمد بھی موجود تھے

 

۔بی جے پی قائد و رکن اسمبلی عادل آباد پایل شنکر کی بلدیہ اجلاس میں پہلی مرتبہ شرکت پر موصوف کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے صدر نشین بلدیہ،کمشنر بلدیہ، میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، بلدی عہدے داروں اور بلدیہ کونسلرز کی جانب سے شال پوشی و گل پوشی کی رسم انجام دی گئی۔پائل شنکر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مختلف مسائل پر بلدیہ اراکین کی توجہ مبزول کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کونسلرز کو صرف اپنے وارڈ تک محدود نہ رہتے ہوئے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں میں اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کرنے کی خواہش کی

 

۔عوامی بنیادی ضرورتوں پر توجہ دیتے ہوئے سڑکوں کی صفائی نالیوں کی صفائی راستوں پر روشنیوں کا معقول انتظام کرنے کی خواہش کی۔مجلس بلدیہ کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی خاطر جہاں ایک طرف بلدیہ کی ملکیت میں شمار کیے جانے والے ملگیات کا کرایہ میں اضافہ کرنے کے علاوہ پابندی سے کرایہ حاصل کرنے اور دوسری طرف مجلس بلدیہ کی ملکیت کا غیر مجاز قبضوں سے نجات دلاتے ہوئے اس کا تحفظ کرنے کی بھی عہدے داروں کو ہدایت دی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عادل آباد مجلس بلدیہ کو ریاست تلنگانہ میں اول درجے کی بلدیہ قرار دینے کی خاطر متحدہ جدوجہد کے ذریعے عادل آباد مجلس بلدیہ کو "آدرش بلدیہ”بنانے پر زور دیا۔شہر کی اہم شاہراہ کے درمیانی حصے میں تعمیر کردہ روڈ ڈرائیور حصے میں تعمیر کردہ روڈ ڈیوائڈرز پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بغیر منصوبے کے تعمیر کردہ ڈیوائڈرز کے بنا پر عوام کو آمدورفت میں دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں۔علاوہ ازیں سڑکوں کے دونوں جانب بلدیہ کی جانب سے کروڑوں روپے سے تعمیر کردہ ڈرینج (نالیوں) پر تجارت پیشہ افراد اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ یہ پیدل چلنے کے لیے راستہ عوام کی سہولت کی خاطر بنایا گیا ہے

 

جس پر توجہ لینے بلدیہ عہدے داروں کو ہدایت دی۔مجلس بلدیہ کا اجلاس نو نکات پر مشتمل تھا جس کو متفقہ طور پر منظور کر دیا گیا۔نائب صدر نشین بلدیہ ظہیر رمضانی نے بھی اس موقع پر بات کرتے رکن اسمبلی پایل شنکر کو شہر کی ترقیاتی کاموں و دیگر امور پر مختلف تجاویز پیش کی۔رکن اسمبلی پایل شنکر نے میونسپل کونسل کی جنرل باڈی اجلاس کو قریب چار گھنٹے تک منعقد کرتے ہوئے ہر وارڈ کے مسائل متعلقہ کونسلرز کے ذریعے سننے اور اس کا جواب دینے

 

اور باضابطہ کونسل میٹنگ کے بعد ظہرانہ کا بھی نظم کرنے عہدیداران کو جہاں ہدایت دی وہیں 23 سرکاری محکموں کے افسران کو اجلاس میں پابندی کے ساتھ طلب کرنے اور کونسل ممبران کو بھی اپنے وارڈوں کے مسائل سے واقف کروانے اجلاس میں شرکت کا مشورہ دیا۔قبل اس کے رکن اسمبلی پایل شنکر کی مخاطبت کے بعد مختلف وارڈ کونسلرز نے بھی اپنے اپنے وارڈوں میں درپیش مسائل سے واقف کروایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button