ہتھی رام باواجی مٹھ کی عمارت کو منہدم نہ کیا جائے اے پی حکومت فی الفور فیصلہ کو واپس لے ۔ کے کویتا کا مطالبہ

ہتھی رام باواجی مٹھ کی عمارت کو منہدم نہ کیا جائے
اے پی حکومت فی الفور فیصلہ کو واپس لے ۔ کے کویتا کا مطالبہ
صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ تروپتی میں واقع شری ہتھی رام باوا جی مٹھ کی عمارت کو منہدم کرنے کا آندھرا پردیش حکومت کا فیصلہ بنجارہ طبقہ کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے والا ہے۔ ہتھی رام باوا جی صدیوں سے عقیدت و احترام کا مرکز رہے ہیں اور یہ صرف ایک تاریخی ورثہ ہی نہیں بلکہ عقیدتمندوں کے روحانی جذبات کا مرکز بھی مانا جاتا ہے۔انہوں نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ لاکھوں عقیدتمندوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلہ کو فی الفور واپس لیں اور شری ہتھی رام باوا جی مٹھ کے انہدام کے اقدام سے باز آجائیں ۔عقیدت مندوں کے دلوں کو ٹھیس نہ پہنچے، اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ مذہبی مقامات کے تقدس اور عوامی احساسات کا مکمل احترام کرے۔