تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی قائدین کے اختلافات منظر عام پر _ بنڈی سنجے کے خلاف بیان دینے پر ملعون راجہ سنگھ ہوا ڈی اروند پر برہم _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 13 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے قائدین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں گزشتہ روز نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی جانب سے رکن کونسل کویتا کے خلاف کئے گئے نازیبا ریمارکس کی نہ صرف مخالفت کی تھی بلکہ بنڈی سنجے کو ریمارکس واپس لینے کا مشورہ دیا تھا

اور آج بی جے پی کا معطل رکن اسمبلی  ملعون راجہ سنگھ نے بنڈی سنجے کی تائید میں بیان دیا ۔سوشل میڈیا پر ملعون راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ڈی اروند کے بیان کی مخالفت کی اور اس نے ڈی اروند کو مشورہ دیا کہ وہ بنڈی سنجے کے خلاف دئے گئے بیان کو واپس لے لے۔

ملعون راجہ سنگھ نے نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کو مشورہ دیا کہ وہ بنڈی سنجے کے خلاف اس طرح میڈیا میں بیان نہ دیں اگر کوئی رائے پر اختلافات ہیں تو بنڈی سنجے سے راست بات کریں۔ یہاں تعجب کی بات یہ ہے ملعون راجہ سنگھ کو پارٹی نے معطل کردہ تھا اس کے باوجود اس نے پارٹی کے دو اہم قائدین بنڈی سنجے اور ڈی اروند کے درمیان پائے جانے والے اختلافات میں ایک قائد کی تائید کرتے ہوئے اور ایک قائدین کو مشورہ دینے لگا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button