جنرل نیوز

اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان کو کارپوریٹر ایم اے قدوس کی مبارکباد 

نظام آباد:5/مارچ (پریس نوٹ)سینئر کانگریس کارپوریٹر بلدی ڈویژن 58دھاروگلی نظام آباد مسٹر ایم اے قدوس نے کانگریس قائدین کے ہمراہ آج تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان کے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے موقع پر تہنیت پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی۔

 

اسی طرح صدر ضلع کانگریس کمیٹی نظام آباد مانالہ موہن ریڈی نے طاہر بن حمدان کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنیت کی اور مبارکباد دی اس موقع پر کانگریس قائدین دیاکر گوڑ ایڈوکیٹ، نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی، کانگریس قائدین ایم اے جلیل این آر آئی،

 

شیخ فرحان این آ ر آئی اور شیخ جعفر حسین نے بھی مسٹر طاہر بن حمدان کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button