انٹر نیشنل

ترکی اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہزار تجاوز _ ترکی میں پھر ایک زلزلہ

حیدرآباد _ 13 فروری ( اردولیکس ڈیسک) گزشتہ ہفتہ آنے والے شدید زلزلے نے ترکی اور شام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔دونوں ممالک میں زلزلے سے ہزاروں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ ترکی میں تازہ طور ایک بار پھر زلزلہ آیا۔ اتوار کو ترکی کے جنوبی شہر کہرامنماراس میں 4.7 شدت کا زلزلہ آیا۔

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک 34 ہزار 179 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ان میں سے 29,605 افراد ترکی اور 4,574 افراد شام میں ہیں۔ جیسے جیسے عمارتوں کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، نعشیں نکل رہی ہیں۔ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ 92 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم، اقوام متحدہ کے بین الاقوامی پروگرام کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 50,000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔

دونوں ممالک کی عوام زلزلے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی ممالک نے طبی آلات اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں روانہ کیں ہیں۔ قطر 10 ہزار کیبن  فراہم کرنے کے لیے آگے آیا ہے۔ اس ملک کی وزارت خارجہ نے کہا کہ گزشتہ سال فٹبال پراپنک اپ کے دوران استعمال ہونے والے کیبن ترکی اور شام بھیجے جا رہے ہیں۔ تاکہ زلزلے سے متاثرہ افراد ان لوگوں کو عارضی ریلیف فراہم کیا جا سکے جن کے گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button