تلنگانہ

تلنگانہ میں نئے راشن کارڈس سے متعلق وزیر سیول سپلائیز جی کملا کر کا اہم بیان

حیدرآباد: سوشل میڈیا پر ان دنوں تلنگانہ میں نئے راشن کارڈس جاری کرنے کے تعلق سے بعض جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان اطلاعات کے درمیان حکومت کی جانب سے ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

 

 

تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے کہا ہے کہ نئے راشن کارڈس جاری کرنے سے متعلق غلط خبروں پر عوام بھروسہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے علاوہ بعض افراد کی جانب سے راشن کارڈس کی اجرائی کے عمل سے متعلق افوائیں پھیلائی جا رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ بعض افراد یہ جھوٹا پروپگنڈا کر رہے ہیں کہ نئے راشن کارڈزس کی اجرائی کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ ریاستی وزیر نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اس طرح کی خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور انہوں نے عوام کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ گمراہ کن ضبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button