تلنگانہ

ریونت ریڈی نے چندرشیکھر راؤ کی عیادت کی

حیدرآباد۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے ہاسپٹل میں زیر علاج سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی۔

 

ریونت ریڈی آج سوماجی گوڑہ میں واقع یشودھا ہاسپٹل پہنچے، انہوں نے کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔واضح رہے کہ کے سی آر پاؤں پھسل جانے کے نتیجے میں گر کر زخمی ہو گئے تھے

 

جس کے نتیجہ میں ان کے کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کا آپریشن کیا گیا وہ اس وقت واکر کی مدد سے چہل قدمی کر رہے ہیں اور ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں۔

 

ریونت ریڈی نے کے سی آر کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت یاب ہو کر دوبارہ اسمبلی واپس لوٹیں اور تلنگانہ کے عوام کے مسائل پر ایوان میں بات کریں۔

 

ہاسپٹل پہنچنے کے بعد ریونت ریڈی نے کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے بھی سابق چیف منسٹر کی صحت سے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button