جنرل نیوز

کھمم کے مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم میں دعوت افطار _ وزیر زراعت ٹی ناگیشور کی شرکت و خطاب

ہمارا ملک ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارگی کا گہوارہ فرقہ پرست طاقتیں ملک میں نفرت پھیلانے کی ناپاک کوششوں میں لگی ہوی ہے ملک کی اکثریت اتحاد اور محبت کے ساتھ رہتی ہے کانگریس حکومت کو مسلمانوں کا گراں قدر تعاون حاصل ہے’پارلیمانی انتحابات میں بھی ریاست تلنگانہ کی عوام اور ملک بھر کی عوام کانگریس پارٹی کو اپنا قیمتی ووٹ دیگی۔۔

 

۔۔ ان خیالات کااظہار مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں منعقدہ دعوت افطار سے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے کیا مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم و صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم کی صدارت میں دعوت افطار کا انعقاد عمل میں آیا کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے تمام حاضرین کو رمضان المبارک کی مبارک بادی دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام عالم اسلام کے مسلمان روزہ کے ساتھ عبادتوں اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کرتے ہے ہمارا ملک ہندو مسلم اتحاد و اتفاق کا گہوارہ ہے ملک میں بدامنی کو ہوا دینے کے لیے چندہ فرقہ پرست عناصر ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہے

 

جو کبھی کامیاب نہیں ھونگے ریاست تلنگانہ میں موجود کانگریس کی حکومت مسلمانوں کے مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کررہی ہے تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کا کانگریس کی تائید اور کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے کلیدی کردار رہا آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھی اقلیتوں کے تعاون سے تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں کانگریس پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے میں ہمیشہ آپ کی خدمت کے لیے دستیاب رہونگا

 

اس موقع پر مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم و صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کھمم ضلع کانگریس درگا پرساد کھمم ضلع سینیر کانگریس قائد چھوٹے بابا مولانا عبد الستار صاحب قاسمی مولانا عبدا لغنی صاحب رشادی مفتی عمران قاسمی حافظ سید سلیم حافظ نذیر احمد کے علاوہ شہر کے دانشوران کی کثیر تعداد شریک تھیں

متعلقہ خبریں

Back to top button