تلنگانہ

شاہنواز قاسم چیف منسٹر تلنگانہ کے سکریٹری مقرر

حیدرآباد: تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے سیکرٹری کے طور پر شاہنواز قاسم کو مقرر کیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سال 2003 کی آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز قاسم حیدرآباد رینج آئی جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

اسی دوران تلنگانہ میں بعض آئی پی ایس عہدیداروں کا ریاستی حکومت کی جانب سے تبادلہ کیا گیا ہے جن میں کمشنر پولیس حیدرآباد، سائبرآباداور رچہ کنڈہ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button